پاکستان اور عمان کے درمیان 5 معاہدوں،مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان اور عمان کے درمیان 5 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ موجود تھے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان اور عمان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا اور 5 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

پاکستان اور عمان کا سفارتی، خصوصی، سرکاری اور سروس پاسپورٹس پر ویزا چھوٹ کا معاہدہ ہوا ہے۔

اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان میڈیا، اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور خبروں کے تبادلے پر معاہدہ ہوا۔

پاکستان اور عمان کے درمیان ریکارڈز اور آرکائیوز کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان اور عمان کے درمیان مشترکہ وزارتی کمیشن کا نواں اجلاس آئندہ سال مسقط میں ہوگا۔

پاکستان اور عمان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور میری ٹائم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔

اعلامیے کے مطابق عمان کے وزیر خارجہ نے پاکستان کی علاقائی امن اور سلامتی کے لیے کوششوں کی تعریف کی اور دونوں ممالک نے اقوام متحدہ سمیت کثیرالفریقی فورمز پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں

Back to top button