سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا کرنےوالوں کی’’شامت‘‘آگئی

​اسلام آباد(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)​صدر مملکت آصف علی زرداری کے حوالے سے گزشتہ چند روز سے جاری بیماری اور سیاسی مستقبل کے بارے میں تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری کی لاہور میں نجی مصروفیات اور ان کی حالیہ تصاویر نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں۔

حکومت نے سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اسلام آباد سے ایک سینئر صحافی فخر الرحمن کو گرفتار کیا گیا ہے، جن پر سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک عام شہری کو بھی محض ایک طنزیہ ٹویٹ پر گرفتار کیا گیا ہے جس میں اس نے اسلام آباد کے ایک مقام کو ‘آبنائے ہرمز’ سے تشبیہ دی تھی۔ قانونی ماہرین نے اس طرح کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ محض طنز یا تنقید پر ایف آئی آر درج کرنا آزادی اظہار کے خلاف ہے۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button