رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی سے معززین کی ملاقات

ٹھٹھہ(جاوید لطیف میمن /جانوڈاٹ پی کے)رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی سے ٹھٹھہ کی کوھستانی پٹی سے تعلق رکھنے والے معززین سے ملاقات،شیرازی ہاؤس مکلی پرچرکنِ قومی اسمبلی، ممبر ب پارلیامنی کمیٹی برائے مواصلات و سابق وفاقی وزیر مملکت برائے فوڈ سیکیورٹی سید ایاز علی شاہ شیرازی سے ٹھٹھہ کے کوہستانی علاقے کے مختلف معززین کے وفد کی ملاقات۔ وفد نے کوہستانی علاقے کے عوام کو درپیش مسائل، خصوصاً پینے کے پانی اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی سے آگاہ کیا اس موقع پر سید ایاز علی شاہ شیرازی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ان مسائل کے حل کے لیے اپنی بھرپور کوششیں بروئے کار لائیں گے اور ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ملاقات کے دوران کوہستان کے رہائشیوں، جن میں سانوڻ برفت اور دیگر شامل تھے، نے سید ایاز علی شاہ شیرازی کو اپنے علاقے کے دورے کی دعوت بھی دی جو انھوں نے قبول کی۔

مزید خبریں

Back to top button