وزیراعظم سے ارکانِ قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، حلقے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم شہباز شریف سے ممبران قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی، چودھری فرخ الطاف، ریاض الحق، شاہد عثمان اور بابر نواز خان نے الگ الگ ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں ممبران قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو حلقہ کے اُمور اور جاری ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔

انہوں نے اس موقع پر متعلقہ حلقوں میں نئے منصوبوں کی تجاویز بھی پیش کیں، ملاقات میں حلقہ کے مجموعی سیاسی اور دیگر دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں وزیر عظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی، وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال بھی شریک تھے۔

مزید خبریں

Back to top button