آسٹریلیا میں شارک کا مہلک حملہ، نوجوان جان کی بازی ہار گیا، 3 ہفتوں میں تیسری ہلاکت

پرتھ (مانیٹرنگ ڈیسک)مغربی آسٹریلیا کے ساحل پر شارک کے ایک خوفناک حملے میں نوجوان ہلاک ہو گیا، جس کے بعد علاقے میں سمندری تحفظ کے حوالے سے تشویش بڑھ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مائیکلمس جزیرے  کے قریب پیش آیا، جہاں ایک نوجوان اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ مچھلیوں کے شکار کے لیے گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق شکار کے دوران شارک نے اچانک نوجوان پر حملہ کر دیا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور متاثرہ شخص کو ساحل پر منتقل کیا گیا، جہاں پیرامیڈیکس نے اسے طبی امداد فراہم کی، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واقعہ البان کے قریب پیش آیا جو ریاست مغربی آسٹریلیا میں واقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں کے دوران شارک حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد تین ہو چکی ہے، جس کے بعد ساحلی علاقوں میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Back to top button