بیٹی کی پسند کی شادی سے ناراض باپ آخرکار مان گیا، شادی ہال میں ایسا منظر کہ سب رو پڑے

چین (جانو ڈاٹ پی کے) بیٹی کی پسند کی شادی سے ناراض باپ آخرکار بیٹی کی محبت کے آگے ہار گیا اور شادی کی تقریب میں اچانک پہنچ کر ایسا جذباتی منظر پیدا کردیا کہ وہاں موجود افراد بھی آبدیدہ ہوگئے۔

چین میں پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ناراض باپ بیٹی کی شادی میں دیر سے پہنچتا ہے اور تقریب کے دوران اسٹیج کی جانب بڑھتا ہے۔باپ اپنی بیٹی کا ہاتھ تھام کر اسے داماد کے قریب لے جاتا ہے اور پھر بیٹی کا ہاتھ داماد کے ہاتھ میں دے دیتا ہے۔ اس جذباتی منظر نے شادی میں شریک افراد کو بھی متاثر کیا۔بیٹی کی پسند کی شادی پر ناراضگی کے باوجود باپ کا بالآخر بیٹی کی خوشی میں شریک ہونا اور اسے داماد کے سپرد کرنا تقریب کا یادگار لمحہ بن گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کررہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button