بجلی صارفین کے لیے ایک اور جھٹکا؟ فی یونٹ 1.73 روپے اضافے کی درخواست

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا کو درخواست جمع کرا رکھی ہے، جس میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 73 پیسے فی یونٹ اضافے کی استدعا کی گئی ہے۔نیپرا آج سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گی، جس کے بعد درخواست کی منظوری یا مسترد کیے جانے سے متعلق فیصلہ سامنے آئے گا۔سی پی پی اے کے مطابق اگست میں ڈسکوز کو مجموعی طور پر 14 ارب 46 کروڑ 40 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، جبکہ بجلی کی فراہمی کی اوسط لاگت 8 روپے 82 پیسے فی یونٹ رہی۔دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اگست میں پانی سے 37.84 فیصد، مقامی کوئلے سے 10.88 فیصد اور درآمدی کوئلے سے 15.59 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جبکہ فرنس آئل سے 2.15 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔اسی عرصے کے دوران مقامی گیس سے 7.04 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 8.48 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر نیپرا کے فیصلے کے بعد ہی صارفین پر اضافی مالی بوجھ کی حتمی صورت واضح ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button