وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے وطن روانہ

لندن (جانو ڈاٹ پی کے) وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کا چار روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں قیام کے دوران اہم ملاقاتیں اور مختلف مصروفیات انجام دیں۔ دورے کے آخری روز انہوں نے لندن اسٹاک ایکسچینج میں ایک تقریب میں شرکت کی اور برطانوی مالیاتی اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف لندن کے لوٹن ایئرپورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے۔ وزیراعظم کی وطن واپسی آج متوقع ہے۔شہباز شریف نے اپنے حالیہ بیرون ملک دورے کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھی شرکت کی اور عالمی و علاقائی امور پر مختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔



