تیل کی قیمتیں قابو کرنے کی تیاری، آئی ای اے کا اسٹریٹجک ذخائر جاری کرنے پر غور

ڈبلن (جانو ڈاٹ پی کے)عالمی منڈی میں تیل کی صورتحال پر نظر رکھنے والی بین الاقوامی توانائی ایجنسی (IEA) نے ضرورت پڑنے پر اسٹریٹجک تیل کے ذخائر مارکیٹ میں جاری کرنے کے امکان پر رکن ممالک سے مشاورت کا عندیہ دے دیا۔آئی ای اے کے سربراہ فاتح بیرول نے ڈبلن میں یورپی یونین کے وزرائے توانائی کے اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایجنسی تیل کی منڈی، خصوصاً ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی صورتحال کا انتہائی قریب سے جائزہ لے رہی ہے۔فاتح بیرول کا کہنا تھا کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی تو آئی ای اے اپنے رکن ممالک کی حکومتوں کے ساتھ مشاورت کرے گی تاکہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔انہوں نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور دیگر رہنماؤں کی جانب سے تیل کی قیمتیں کم کرنے کے لیے مزید اسٹریٹجک ذخائر جاری کرنے کی تجاویز پر براہِ راست تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔آئی ای اے سربراہ کے بیان کے بعد عالمی تیل مارکیٹ میں سپلائی کے حوالے سے ممکنہ اقدامات پر توجہ مزید بڑھ گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button