ہونڈا بی آر وی پاکستان میں آؤٹ! 7 سیٹر گاڑی کی فروخت خاموشی سے بند کردی گئی

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) ہونڈا اٹلس کارز پاکستان نے ملک میں مقبول سات نشستوں والی کراس اوور گاڑی ہونڈا بی آر وی (Honda BR-V) کی فروخت بند کردی۔رپورٹ کے مطابق ہونڈا پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ سے بھی بی آر وی کو گاڑیوں کی فہرست سے ہٹا دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک میں اس ماڈل کی دستیابی ختم ہوگئی ہے۔پاک وہیلز کے مطابق تصدیق کے لیے ہونڈا اٹلس کارز پاکستان سے رابطہ کیا گیا تو کمپنی نے تصدیق کی کہ Honda BR-V اب صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے۔تاہم کمپنی کی جانب سے بی آر وی کے متبادل ماڈل سے متعلق تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا اور نہ ہی گاڑی کی فروخت بند کرنے کی وجہ بتائی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں کہ بی آر وی کو مارکیٹ سے ہٹانے کا فیصلہ کم فروخت، کمپنی کی نئی مصنوعات سے متعلق حکمت عملی یا مستقبل میں کراس اوور گاڑیوں کی لائن اپ میں تبدیلیوں کے باعث کیا گیا۔ہونڈا بی آر وی کی فروخت بند ہونے کے بعد یہ سوال بھی اہم ہوگیا ہے کہ کیا ہونڈا پاکستان مستقبل میں سات نشستوں والی کسی نئی گاڑی کو متعارف کرائے گی یا موجودہ لائن اپ کو ہی برقرار رکھا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button