امریکا ایران رابطے جاری، قطر کا امن کوششیں برقرار رکھنے کا اعلان

 دوحہ (جانو ڈاٹ پی کے) ترجمان قطری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات کا تبادلہ اب بھی جاری ہے اور فریقین کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔قطری وزارت خارجہ کے مطابق امریکا اور ایران کے پاس مسئلے کے پرامن حل کے سوا کوئی راستہ نہیں، جبکہ قطر کسی بھی فریق کی جانب سے علاقائی انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی مخالفت کرتا ہے۔قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ خطے کے انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی دھمکی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، جبکہ خلیجی ممالک نے جنگ کا حصہ بننے کا انتخاب نہیں کیا۔بیان میں کہا گیا کہ ایران کو علاقائی ممالک کے خلاف جارحانہ رویہ ترک کرنا ہوگا۔ قطر نے واضح کیا کہ خود کو نشانہ بنائے جانے کے باوجود وہ امن کی کوششوں سے دستبردار نہیں ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button