لاڑکانہ میں فائرنگ سے چانڈکا اسپتال کا ملازم قتل، ملزمان فرار

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ شہر کے سول لائن تھانے کی حد رضا شاہ کبیر روڈ کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مقتول کی لاش ٹراما سینٹر منتقل کی جہاں ڈاکٹروں نے نوجوان کی موت کی تصدیق کردی، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت نشتر روڈ کے رہائشی فدا حسین ولد محمد بخش بلیڈی کے نام سے ہوئی ہے جو چانڈکا ہسپتال میں ملازم تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں فائرنگ کے محرکات اور ملزمان سے متعلق مزید معلومات جلد سامنے آنے کی توقع ہے.



