سرکاری وسائل کے دانشمندانہ استعمال پر زور، اسحاق ڈار کی وزارتوں کو اہم ہدایت

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت بچت اور کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کی نگرانی اور نفاذ کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں حکومتی اخراجات میں کمی اور مالیاتی نظم و ضبط سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں کفایت شعاری اور بچت کے اقدامات پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے اور عوامی وسائل کے دانشمندانہ استعمال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اسحاق ڈار نے تمام متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنوں کو گزشتہ اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں پر مکمل اور مؤثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء برائے آئی ٹی، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Back to top button