اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچا، واپسی پر بحرالکاہل میں دھماکے سے تباہ

واشنگٹن (جانو ڈاٹ پی کے) اسپیس ایکس کا اسٹار شپ راکٹ پہلی بار کامیابی کے ساتھ مدار میں پہنچنے کے بعد زمین پر واپسی کے مرحلے میں بحرالکاہل میں چلی کے قریب دھماکے سے پھٹ گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسٹار شپ کی پرواز کے دوران اس کے تین مرکزی انجنوں میں سے ایک نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ اسپیس ایکس کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں راکٹ کی لانچنگ، مدار میں پہنچنے اور واپسی کے مراحل دکھائے گئے، تاہم دھماکے سے عین قبل ویڈیو ختم کردی گئی۔

کمپنی نے بعد ازاں اسٹار شپ کے سمندر میں واپس گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے راکٹ کی پہلی مداری پرواز قرار دیا۔

یہ اسٹار شپ کی 14ویں آزمائشی پرواز تھی، جسے اسپیس ایکس کے مستقبل کے خلائی منصوبوں کے لیے اہم تجربہ قرار دیا جارہا تھا۔ کمپنی کا ہدف اسٹار شپ کو مستقبل میں انسانوں کو چاند اور مریخ تک پہنچانے کے لیے استعمال کرنا ہے۔اس سے قبل بھی اسٹار شپ کی متعدد آزمائشی پروازیں ناکامی کا شکار ہوچکی ہیں اور بعض مواقع پر راکٹ فضا میں ہی تباہ ہوگئے تھے۔حالیہ پرواز میں مدار تک پہنچنے کے باوجود واپسی کے مرحلے میں راکٹ کا تباہ ہونا اسپیس ایکس کے لیے ایک اہم تکنیکی تجربہ ہے، جس سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کو آئندہ پروازوں میں بہتری کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button