سندھ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، شرجیل میمن

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے مختلف علاقوں سے آنے والے شہریوں اور عوامی نمائندوں نے ملاقاتیں کیں اور انہیں اپنے علاقوں کے مختلف مسائل اور شکایات سے آگاہ کیا۔
ملاقاتوں کے دوران شہریوں نے بنیادی سہولیات سمیت مختلف امور سے متعلق مسائل پیش کیے، جن پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے متعلقہ محکموں اور افسران کو عوامی شکایات کے فوری ازالے اور بروقت کارروائی کی ہدایات جاری کیں۔
شرجیل انعام میمن نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ جائز مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور حکومت عوام کے مسائل حل کرنے اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔
سینئر وزیر نے کہا کہ عوام اور حکومت کے درمیان براہِ راست رابطہ مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرتا ہے، جبکہ سندھ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔
شرجیل انعام میمن کے مطابق عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو متحرک رکھا گیا ہے تاکہ شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ اور انہیں درپیش مشکلات کا حل یقینی بنایا جا سکے۔



