مٹھی کے اسکول میں رزلٹ اعلان پروگرام، ٹیبلوز، رقص اور انعامات تقسیم

تھرپارکر (میندھرو کاجھروی) ضلع تھرپارکر کے ہیڈکوارٹر شہر مٹھی کے گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول نارتھ کالونی میں رزلٹ اعلان کی تقریب منعقد کی گئی۔
منعقدہ پروگرام میں ٹیبلوز، سندھی گیت اور ثقافتی رقص پیش کیا گیا، جبکہ پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر اسکول انتظامیہ نے آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
پروگرام کے مہمانِ خصوصی پیپلز پارٹی تھرپارکر کے جنرل سیکریٹری سشیل کمار ملانی تھے۔ تقریب میں بچوں کے والدین، سیاسی و سماجی رہنماؤں، بڑی تعداد میں اساتذہ اور صحافیوں نے شرکت کی۔



