دیپالپور میں "صاف ستھرا پنجاب” ملازمین سڑکوں پر: دو ماہ سے تنخواہیں بند، ہڑتال کی دھمکی

دیپالپور (وسیم احمد غوری/تحصیل رپورٹر/جانو ڈاٹ پی کے) دیپالپور کے علاقہ حجرہ شاہ مقیم میں "صاف ستھرا پنجاب” پروگرام کے تنخواہوں سے محروم ملازمین نے گزشتہ دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر سڑکوں پر احتجاج شروع کر دیا اور خبردار کیا کہ اگر ادائیگی نہ ہوئی تو کام چھوڑ کر مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ احتجاجی صفائی عملے کا کہنا تھا کہ تنخواہیں نہ ملنے سے ان کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے، انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا کر "ساڈا حق ایتھے رکھ” کے نعرے لگائے اور کہا کہ مسلسل ڈیوٹی کے باوجود دو ماہ سے ایک روپیہ نہیں ملا۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ مینیجر صاف ستھرا پنجاب حجرہ شاہ مقیم نے مظاہرین کے سامنے موقف اختیار کیا کہ ورکرز کی تنخواہوں کی مد میں صرف 4 کروڑ روپے کی عدم ادائیگی ہے جبکہ کنٹریکٹر کمپنی یسین برادرز کو حکومت پنجاب کی جانب سے 78 کروڑ روپے کے واجبات ادا نہیں کیے گئے۔

مزید خبریں

Back to top button