غلط ای چالان گھر بیٹھے منسوخ کرائیں: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے آسان آن لائن پورٹل متعارف کرا دیا

لاہور (ویب ڈیسک/جانوڈاٹ پی کے)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (PSCA) نے صوبے بھر کے شہریوں کی سہولت اور چالاننگ کے نظام میں مزید شفافیت لانے کے لیے ایک بڑا انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے غلط ای چالان کی آن لائن منسوخی کا سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔

نئے ڈیجیٹل و آن لائن ریویو سسٹم کے تحت شہری اب کسی بھی غلط یا تکنیکی خرابی کی بنا پر جاری ہونے والے ای چالان کو گھر بیٹھے چیلنج اور منسوخ کرا سکیں گے، جس کے بعد انہیں اب دفاتر کے چکر کاٹنے اور لمبی لائنوں میں لگنے سے نجات مل جائے گی۔

آن لائن ریویو اور منسوخی کا آسان طریقہ کار

شہری سب سے پہلے آفیشل ویب سائٹ (echallan.psca.gop.pk) پر جائیں۔

پورٹل پر نیا اکاؤنٹ بنائیں یا اپنے موجودہ اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں۔

ویب سائٹ پر موجود "ریویو سیکشن” (Review Section) پر کلک کریں۔

ثبوت اور دستاویزات: اپنے دعوے کی تائید میں متعلقہ دستاویزات اور ثبوت کے ساتھ فارم جمع کروائیں۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق درخواست موصول ہونے کے بعد مخصوص ٹیم چالان اور فراہم کردہ ثبوتوں کی تصدیق کرے گی۔ اگر یہ ثابت ہو گیا کہ ای چالان واقعی غلط جاری ہوا تھا تو سیف سٹی کی ٹیم صرف 24 گھنٹے کے اندر اندر اسے سسٹم سے ہمیشہ کے لیے منسوخ کر دے گی۔ اس ڈیجیٹل اقدام کا بنیادی مقصد شہریوں کے قیمتی وقت کی بچت اور ٹریفک قوانین کے نفاذ کو شفاف بنانا ہے۔

 

مزید خبریں

Back to top button