برطانیہ میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد یومیہ 2 لاکھ پاؤنڈ کا پیٹرول چوری ہونے لگا

لندن (ویب ڈیسک)برطانیہ میں ایندھن کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث پیٹرول چوری کے واقعات میں سنسنی خیز اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 2 لاکھ برطانوی پاؤنڈ مالیت کا پیٹرول چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایندھن کے نرخوں میں حالیہ اضافے کے بعد سے ملک بھر میں پیٹرول چوری کی مجموعی مالیت میں 48 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایران جنگ کے بعد پیدا ہونے والے عالمی بحران کے باعث برطانیہ میں پیٹرول کی قیمت میں 27 پنس اور ڈیزل کی قیمت میں 37 پنس فی لیٹر تک اضافہ ہوا ہے۔ اس گرانی کے بعد ’ڈرائیو آف‘ (Drive-Off) یعنی گاڑیوں میں پیٹرول ڈلوانے کے بعد رقم ادا کیے بغیر فرار ہو جانے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب برطانوی پیٹرول ریٹیلرز ایسوسی ایشن (PRA) نے صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے باعث نہ صرف چوری کے واقعات بڑھ رہے ہیں بلکہ پیٹرول پمپس پر تعینات عملے کے ساتھ صارفین کی بدسلوکی اور بدتمیزی کے واقعات میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button