کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز کی شادی کی تیاریاں: تاریخ اور مقام کی تفصیلات سامنے آ گئیں

میڈرڈ (ویب ڈیسک)پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر اور سعودی کلب النصر کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اپنی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز کے ساتھ باقاعدہ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ ان کی شادی کی تاریخ، مقام اور دیگر تفصیلات منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔

برطانوی اخبار کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق 41 سالہ کرسٹیانو رونالڈو آئندہ ہفتے اپنی 32 سالہ ساتھی جارجینا روڈریگز کے ساتھ پرتگال کے خوبصورت جزیرے مادیرا کے شہر فنشال میں ایک شاندار تقریب کے دوران شادی کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق شادی کی مرکزی تقریب تاریخی ‘فنشال کیتھیڈرل’ میں منعقد ہوگی، جہاں روایتی طور پر تقریبات کا آغاز سہ پہر 3 بجے ہوتا ہے۔

کیتھیڈرل میں شادی کی رسومات کی ادائیگی کے بعد مہمانوں کے لیے ایک پروقار استقبالیہ (ریسیپشن) کا اہتمام کیا جائے گا، جس کا امکان شہر کے معروف فائیو اسٹار ‘ساوائے پیلس’ ہوٹل میں ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس تقریب میں عالمی فٹبالر کے قریبی رشتہ داروں اور معروف شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

مزید خبریں

Back to top button