وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات، سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور (جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں ایک اہم اور اعلیٰ سطحی ملاقات کی ہے، جس میں ملکی مجموعی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی اس نشست کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، انتظامی امور اور اندرونی سکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو ملکی امن و امان، داخلی سلامتی کے اقدامات اور سکیورٹی اداروں کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملک میں امن و امان کی قیام اور درپیش سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی مشاورت کی اور آئندہ کی حکمتِ عملی پر بھی گفتگو کی۔



