روہڑی ریلوے اسٹیشن کی جدید اپ گریڈیشن کا آغاز، اربوں کی لاگت سے تاریخی منصوبہ شروع

سکھر(جانوڈاٹ پی کے)سکھر میں ریلوے کے شعبے میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں تاریخی روہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔
تقریب میں وفاقی وزیر ریلوے حنیب عباسی اور سندھ کے سینیئر وزیر ناصر حسین شاہ نے شرکت کی۔
روہڑی ریلوے اسٹیشن کا اپ گریڈیشن منصوبہ ایک ارب 30 کروڑ کی لاگت سے مکمل ہوگا
منصوبے کیلئے پاکستان ریلوے ساٹھ فیصد،حکومت سندھ 40 فیصد ادائیگی کریگی
منصوبے کے تحت روہڑی ریلوے اسٹیشن کو جدید طرز پر بنایاُجائے گا
منصوبے کی تکمیل کے بعد مسافروں کو تمام جدید سہولیات مل سکیں گی
جدید منصوبے میں ویٹنگ ایریاز،پلیٹ فارمز،اسکیلٹرز،ماڈرن ریسٹورنٹ،واٹر سپلائی اسکیم شامل ہوں گی



