وزیرآباد: جنڈیالہ ڈھاب والے ہسپتال روڈ منصوبے کیلئے ایک کروڑ روپے کے فنڈز منظور

وزیرآباد (جانوڈاٹ پی کے) جنڈیالہ ڈھاب والے ہسپتال روڈ کی تعمیر اور سیوریج منصوبے کے لیے ایک کروڑ روپے کے فنڈز منظور ہونے پر اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گءی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پی پی 35 کے صدر عظیم نصر اللہ چیمہ، چوہدری نواز چیمہ، چوہدری جاوید چیمہ، چوہدری ناصر چیمہ، چوہدری طارق گھمن، چوہدری منشاء نمبردار اور دیگر اہل علاقہ نے مشترکہ بیان میں ایم این اے بلال فاروق تارڑ اور ایم پی اے وقار چیمہ کا شکریہ ادا کرتے ہوءے کہا کہ اس منصوبے کی منظوری سے علاقے کے دیرینہ مساءل کے حل کی راہ ہموار ہوگی۔ ہسپتال روڈ کی تعمیر اور جدید سیوریج نظام سے نہ صرف آمدورفت میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ نکاسی آب کے مساءل بھی مستقل بنیادوں پر حل ہوں گے، جس سے شہریوں کو بڑی سہولت میسر آءے گی۔انہوں نے کہا کہ عوامی مساءل کے حل کے لیے منتخب نماءندوں کی کاوشیں قابل تحسین ہیں اور ترقیاتی منصوبوں سے علاقہ ترقی کی نءی راہ پر گامزن ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ منظور شدہ فنڈز سے منصوبہ جلد مکمل کیا جاءے گا تاکہ عوام اس کے ثمرات سے بروقت مستفید ہو سکیں۔ ساتھ ہی انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وزیرآباد کے دیگر پسماندہ علاقوں میں بھی ترقیاتی منصوبوں کا داءرہ وسیع کیا جاءے تاکہ شہریوں کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آ سکیں۔



