اوکاڑہ میں ریونیو کیسز پر بڑا فیصلہ کن اقدام: متعدد مقدمات نمٹا دیے گئے

اوکاڑہ ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو کی ریونیو کورٹ کیسز کی سنوائی اور میرٹ پر متعدد کیسز کے فیصلے، انہوں نے ریونیو سے متعلق مختلف کیسز کی سماعت کرتے ہوئے میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا۔ انہوں نے زیر التواء مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر سنا اور متعدد کیسز کو موقع پر ہی نمٹا دیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو نے کہا ہے کہ ریونیو معاملات میں عوام کو بروقت اور بلا امتیاز انصاف کی فراہمی کو ہر صورت ممکن بنایا جا رہا ہے، انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کیسز کی تیاری مکمل اور ریکارڈ درست رکھا جائے تاکہ سائلین کو غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریونیو سسٹم میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور انصاف کی فراہمی کے لیے کسی قسم کا دباؤ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button