بدین،ضلع ہیلتھ آفیسر ڈاکڑ ظہور احمد عباسی کی قیادت میں ریلی ملیریا ڈے پرریلی

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ پی کے)بدین میں ورلڈ ملیریا ڈے کے حوالے سے ضلع ہیلتھ آفیسر بدین ڈاکڑ ظہور احمد عباسی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں ڈاکڑ ممتاز چاندزیو ، ڈاکڑ وسیم عباس ، ڈاکڑ سندھ خواجہ ، ڈاکڑ ثناءاللہ کمبہار ، ڈاکڑ عباس ملاح , ڈاکڑ صاحب خان کھوسو ، شیر محمد بلوچ ، عبدالغنی ، عرفان خان سومرو ، امتیاز سومرو ، محمد حنیف سومرو، عبدالغفور سمیت دیگر افسران اور عملے نے شرکت کئ اس کے علاوہ پی پی ایچ آئی کے سینئیر مینجینمنٹ ،، این او ایس پی کا فلیڈ اسٹاف جس میں عثمان ملاح و دیگر شامل تھے یو ٹی سی اور سی ایم ڈبلیو اسکول کے شاگردوں نے بھی بڑی تعداد میان میں شرکت کی اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکڑ ظہور احمد عباسی اور ڈاکڑ خان صاحب کھوسو کا کہنا تھا کہ ملیریا ایک خطرناک مرض ہے جس سے بچاؤ کے لیے فوری صحت کھاتے کی ٹیمیوں سے رابطہ کر کے ملیریا سے بچاؤ کی ویکسین کروا کے بیماری سے بچا جا سکتا ہے انہوں نے عوام کو اپیل کئ ہے کہ ملیریا سے بچاوؤ کی مہم میں صحت کھاتے کا ساتھ دیں۔



