پاکستان کے کونے کونے میں جیت کا جش،معرکہ حق کا جشن،ملک گیرریلیاں

لاہور/کراچی/اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)لاہور،کراچی،ملتان،فیصل آباد اورراولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر شہریوں کی جانب سے ریلیاں نکال کر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
لاہور کے نولکھا چرچ میں معرکہ حق یوم تشکرکانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی جگہ ایسی نہیں جہاں معرکہ حق بنیان مرصوص کا جشن نہ ہو،ہندوستان مکار اور جھوٹا ملک ہے،پاکستان پر جھوٹا الزام لگا کر حملہ آور ہوا، فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کا منہ توڑا گیا۔
افواج پاکستان کے حق میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے معرکہ حق کارواں ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مسلم لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، معرکہ حق کارواں ریلی ناصر باغ سے شروع ہو کرچیئرنگ کراس پر اختتام پذیر ہو ئی۔
سندھ کے شہر خیرپور کی سینٹرل جیل میں اسیروں نے بھی بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا جشن منایا۔۔ حیدرآباد کے پولیس ہیڈکواٹر میں جشن معرکہ حق کے سلسلے میں تقریب منعقد کی گئی۔۔ طلبہ نے ٹیبلوز کے ذریعے قومی ہیروز کو سلام پیش کیا۔
معرکہ حق میں عظیم فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر راولپنڈی میں ریلیوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے ، کینٹ کی تاجر برادری نے مال روڈ سے بینک روڈ اسپتال تک ریلی نکالی، مرکزی تنظیم تاجران کینٹ کے صدر زاہد بختاوری و دیگر نے شرکت کی ،قومی پرچم اٹھائے شرکا نے افواج پاکستان اور فیلڈ مارشل کے حق میں نعرے لگائے۔



