وزیرآباد:عریش نعیم نے میٹرک میں 1061نمبرلے کر ایپل گرومنگ سکول کا نام روش کردیا

وزیرآباد (جانوڈاٹ پی کے)الحمدللہ ایپل گرائمنگ سکول نے میٹرک میں 100 فیصد شاندار کامیابی حاصل کر کے وزیرآباد میں تاریخ رقم کر دی.عریش نعیم نے 1061 نمبر حاصل کر کے نمایاں پوزیشن اپنے نام کر لی ،ایل گرومنگ سکول نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں 100 فیصد کامیابی حاصل کرتے ہوئے وزیرآباد کے نمایاں تعلیمی اداروں میں ایک منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔ ادارے کی اس شاندار کارکردگی نے طلبہ، والدین اور اساتذہ کے اعتماد کو مزید مضبوط کیا۔ شاندار کامیابی میں ادارے کی ہونہار طالبہ عریش نعیم نے 1061 نمبر حاصل کر کے نمایاں پوزیشن اپنے نام کی اور سکول کا نام روشن کیا۔اس موقع پر سکول انتظامیہ نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کامیاب طلبہ، والدین اور اساتذہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سکول ہذاء کا مشن صرف بہترین نتائج نہیں بلکہ اعلیٰ تعلیم، بہترین تربیت اور مثالی کردار سازی ہے۔تعلیم، تربیت اور کامیابی  ہماری پہچان ہے۔

مزید خبریں

Back to top button