سعودی عرب کے دورہ سے قبل!وزیراعظم شہبازشریف سے چینی سفیر کی ملاقات،صدر شی جن پنگ کا خصوصی خط پہنچا دیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر نے ملاقات کی جس دوران باہمی تعاون، علاقائی امور اور سیاسی روابط کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا، چینی سفیر نے صدر شی جن پنگ کا خصوصی خط بھی وزیراعظم تک پہنچایا۔وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی۔ چینی سفیر نے صدر شی جن پنگ کا خط وزیراعظم کو دیا اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی ایک سو پانچویں سالگرہ پر وزیراعظم کے تہنیتی خط پر شکریہ بھی ادا کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کی سیاسی جماعتوں اور پارلیمان کے درمیان روابط اور تبادلوں کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔



