ڈہرکی: اوباڑو میں پل نہ ہونے سے معصوم بچوں کی زندگیاں خطرے میں، لکڑی کے خستہ پل سے اسکول جانے پر مجبور

ڈہرکی(رپورٹ: وجے کمارچاولا )اوباڑو کے نواحی گاؤں سامانو شر میں ڈہر مائینر پر پل نہ ہونے کے باعث درجنوں اسکولی بچوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی معصوم طلبہ روزانہ لکڑی سے بنے خستہ حال اور انتہائی خطرناک عارضی پل کے ذریعے نہر عبور کرکے اسکول جانے پر مجبور ہیں تفصیل کے مطابق : اوباڑو گاؤں سامانو شر کے مقام پر ڈہر مائینر پر پل نہ ہونے سے بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑگئی اسکولی بچے روزانہ لکڑی سے بنے خستہ حال اور خطرناک پل سے گزر کر اسکول جانے پر مجبور ہے علاقہ مکینوں کے مطابق پل نہ ہونے کے باعث بچوں، خواتین، بزرگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ بارشوں اور نہر میں پانی کے تیز بہاؤ کے دوران کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہونے کا خدشہ موجود رہتا ہے والدین کا کہنا ہے کہ مستقل پل کی تعمیر کے لیے متعدد بار متعلقہ حکام کو درخواستیں دی گئیں، مگر تاحال کوئی عملی پیش رفت نہیں ہوسکی اہلِ علاقہ نے حکومتِ سندھ، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈہر مائینر پر فوری طور پر مضبوط اور پائیدار پل تعمیر کیا جائے تاکہ اسکول جانے والے بچوں سمیت مقامی آبادی کو محفوظ آمدورفت کی سہولت فراہم کی جاسکے اور کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جاسکے۔



