ایس ڈی او حیسکو واپڈا ٹھٹھہ کے خلاف شھریوں کی جانب سے احتجاجی ریلی و دھرنہ

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن\ جانوڈاٹ پی کے )ٹھٹھہ کے ایس ڈی او حیسکو واپڈا کے خلاف ٹھٹھہ کے شھریوں سمیت آل پاکستان کلرکس ایسوسیئیشن، شہری اتحاد ٹھٹھہ، تاجر اتحاد ٹھٹھہ سمیت سیاسی سماجی تنظیموں کی جانب سے ایدھی سینٹر سے پریس کلب ٹھٹھہ تک ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ڈاکٹر کامران قریشی ،انیس میمن، راجو قریشی جاوید غنی، حنیف میمن چنڈ، ارباب سجاد سموں کی قیادت میں ریلی نکالی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رھنمائوں کا کہنا تھا کے ایس ڈی او حیسکو واپڈا ٹھٹھہ ایک بدمست ھاتھی کی طرح رکوری کے بہانے زبردستی شھر کے معزز شھریوں کے گھروں میں گھس کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پائمال کرتے ہوئے زبردستی داخل ہوجاتا ہے جبکہ حیسکو واپڈا کی جانب سے بلنگ کے دنوں میں بل جمع کرانے کی آخری تاریخ کا انتظار کرنے کے بجائے شھریوں کے گھروں کی بجلی کی لائنیں کٹواتا ہے جبکہ ایس ڈی او حیسکو ٹھٹھہ نے اپنے طور پر کچھ پرائیوٹ بندے بھی رکھے ہوئے ہیں پھر ان کے ذریعہ متاثرہ لوگوں سے رشوت کے طور پر پیسے لیکر دوبارہ لائین لگواتا ہے دوسری جانب بجلی کے بلوں میں جان بوجھ کر لاکھوں روپے کی ڈٹیکشن لگاکر شھریوں کو بلیک میل کرتا ہے تو دوسری جانب ٹھٹھہ کے شھریوں کا کہنا تھا کے غلط بلنگ اور طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی تباہ و برباد کرکے رکھ دی ہے شھریوں نے ٹھٹھہ سے منختب نمائندوں صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی اور ایم این اے صادق میمن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کے آپ ٹھٹھہ کے منتخب عوامی نمائندے ہیں آپ پر فرض ہے کے ٹھٹھہ کے شھریوں کی چادر اور چاردیواری کا تحفظ کریں مگر افسوس ہے کے شاید آپ کی طاقت سے زیادہ طاقتور ایس ڈی او حیسکو واپڈا ہے جس نے ٹھٹھہ کے شریف شھریوں کی زندگی اجیرن بنا کر رکھی ہوئی ہے شھریوں نے مطالبہ کیا کے ایس ڈی او حیسکو کو فوری ہٹایا جائے بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔



