پی پی ایچ آئے تھرپارکر پر بے ضابطگیوں کا الزام، رٹن پاس امیدوار کا احتجاج

تھرپارکر (رپورٹ : میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) پی پی ایچ آئی میں ڈسپنسر کی پوسٹوں پر بھرتیوں کے دوران مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف رِٹّن ٹیسٹ پاس امیدوار غلام حسین ولد اکبر علی درس اپنے والد اکبر درس کے ہمراہ پریس کلب پہنچ گئے، جہاں انہوں نے احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے انصاف کی اپیل کی۔ احتجاج کے دوران غلام حسین درس نے بتایا کہ گزشتہ ماہ 10 تاریخ کو پی پی ایچ آئی کی جانب سے ڈسپنسر کی پوسٹ کے لیے انٹرویوز لیے گئے تھے، جن میں 500 سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 148 امیدواروں نے رِٹّن ٹیسٹ پاس کیا، جس کی باقاعدہ فہرست بھی جاری کی گئی تھی۔ ان کے مطابق اسی روز شام 7 بجے فہرست آویزاں کی گئی اور رات 9 بجے ہنگامی بنیادوں پر وائوا لے کر صرف رسمی کارروائی مکمل کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 13 اپریل کو جب وہ ڈسٹرکٹ آفیسر کے پاس نتیجہ معلوم کرنے گئے تو انہیں رزلٹ بتانے سے انکار کر دیا گیا۔ بعد ازاں 15 اپریل کو ڈسٹرکٹ منیجر کو تحریری درخواست دی گئی، تاہم اس کے باوجود کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ غلام حسین درس کے مطابق 17 اپریل کو پی پی ایچ آئی سندھ کو بھی درخواست ارسال کی گئی، جس میں شفاف انکوائری کرانے، رزلٹ کی کاپی فراہم کرنے اور ڈسپنسر بھرتی کے عمل کو عارضی طور پر روکنے کا مطالبہ کیا گیا، لیکن ایک ماہ گزرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھرتی کے عمل کی شفاف تحقیقات کرا کے رِٹّن پاس امیدواروں کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button