بدین:گولارچی پولیس کی کارروائیاں،5ملزمان گرفتار،280 لیٹر شراب برآمد

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ/ پی کے)وسکی، وائن، بیئر کی بوتلوں سمیت 280 لیٹر دیسی شراب برآمد، مختلف مقدمات درج۔
گولارچی شھیدفاضل راہو پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں شراب برآمد کرلی پولیس کے مطابق پہلی کارروائی میں غلام نبی ولد اعظم میمن اور ریاض علی ولد رشید میمن کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے وسکی اور وائن کی 18 پنٹ جبکہ بیئر کی 10 بوتلیں برآمد کی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ نمبر 319/2026 زیرِ دفعہ 3/4 پی ایچ او (PEHO) تھانہ گولارچی میں درج کرلیا دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ شہید فاضل راہو انسپکٹر محمد خان کلوئی نے پولیس اسٹاف کے ہمراہ دیسی شراب کی بھٹی پر چھاپہ مار کر 280 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی، جبکہ کارروائی کے دوران تین ملزمان سوڈھو بھیل، عمر بھیل اور جمعوں بھیل کو گرفتار کرلیا گیا پولیس کی جانب سے شراب کی تیاری اور فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے



