چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے وزیر اعلیٰ سندھ سمیت سیاسی قائدین کی ملاقات

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس میں سندھ کی سیاسی اور انتظامی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔پی پی پی سکردو کے صدر بشارت ظہیر نے بھی بلاول ہاؤس میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں بریفنگ دی۔کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی گلگت بلتستان کے رہنما جعفر ابرار نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور آنے والے عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں آگاہ کیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی سکھر کے جنرل سیکریٹری ویرم خان مہر نے راہول رائے کوہستانی کے ہمراہ بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس میں سکھر کی سیاسی اور تنظیمی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔

مزید خبریں

Back to top button