اوکاڑہ،کرپشن پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے،ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی

اوکاڑہ(رپورٹ وحید آرائیں/جانو ڈاٹ پی کے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی زیرِ صدارت کمیونٹی لائنزون ہال میں ضلع بھر کے محرران کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تھانہ جات کے ریکارڈ کی درستگی اور بروقت اپڈیٹ رکھنے پر خصوصی زور دیا گیا جبکہ سیکیورٹی و انتظامی اُمور میں بہتری کے لیے واضح ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈی پی او نے اسپیشل انیشی ایٹو پولیس اسٹیشنز کی دیکھ بھال میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی تاکید کی۔ انہوں نے شہریوں سے خوش اخلاقی اور فوری قانونی داد رسی کو یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعادہ کیا۔ مزید برآں، تمام افسران کو پیشہ ورانہ مہارت اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض سرانجام دینے کی تاکید کی گئی



