ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو کی زیر صدارت ریونیو افسران کو ریونیو ریکوری سمیت دیگر اہداف کی ہدایات

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو کی زیر صدارت ریونیو افسران کو ریونیو ریکوری سمیت دیگر اہداف کی ہدایات، اجلاس میں تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ریونیو افسران سمیت محکمہ مال کے افسران نے شرکت کی، اس موقع پر عوامی سہولت کے پیش نظر محکمہ ریونیو کے اقدامات اور افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شجعین وسطرو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شجین وسطرو کا ریونیو افسران کو ریکوری اہداف کے لیے استوار بنا دوں پر اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری بقایا جات کی وصولی میں سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ آبیانہ، زرعی انکم ٹیکس اور سٹیمپ ڈیوٹی کی سو فیصد ریکوری یقینی بنائی جائے اور راضی ریکارڈ سینٹرز پر سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ دانتوں میں زیر التوا کیسز کا جلد از جلد میرٹ پر فیصلہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ عوام کو ریونیو سروسز کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے والوں عملے کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔



