وزیرآباد:منشیات فروش گرفتار،ایک کلو 440 گرام چرس برآمد

وزیرآباد (جانوڈاٹ پی کے) پولیس تھانہ سٹی کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ڈسکہ روڈ سے منشیات فروش گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سٹی ثقلین کمبوہ نے اے ایس پی فراست اللہ خان کی ہدایات پر کاروائی کرتے ہوئے ڈسکہ روڈ پر دوران ناکہ بندی ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا جو پولیس کو دیکھ کر تیزی سے واپس مڑنے لگا تو اسے تعاقب کر کے پکڑ کر جامع تلاشی لی گئی تو اس سے 1 کلو 440 گرام چرس برآمد ہوئی۔ملزم نے دوران تفتیش اپنا نام محمد عاصم سکنہ محلہ سیٹھاں نظام آباد بتایا۔ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ثقلین کمبوہ نے کہا کہ نئی نسل کو نشے کی لت میں مبتلا کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے منشیات فروشوں کے گرد مزید گھیرہ تنگ کریں گے اور علاقہ سے منشیات سمیت دیگر جرائم کو کنٹرول کریں گے عوامی سماجی حلقوں نے پولیس کے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ علاقہ سے منشیات کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔



