اوکاڑہ پولیس کی بڑی کارروائی، 4 سالہ مغویہ بچی بحفاظت بازیاب، ملزم گرفتار

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )طیب سعید شہید پولیس نے 4سالہ بچی کے اغواء میں ملوث ملزم صفدر ولد بوٹا قوم راجپوت سکنہ جلو موڑ لاہور کو گرفتار کر لیا بتایا گیا ہے کہ اوکاڑہ فیصل آباد روڈ پر ریڈ کیا تو ملزم مغویہ بچی کو موقع پر چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کرنے لگا۔ دورانِ فرار ملزم اپنے ہی پاؤں کی ٹھوکر لگنے سے گر گیا، جس کے باعث اس کے پاس موجود پستول سے اچانک فائر ہو گیا اور وہ زخمی ہو گیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 30 بور پستول معہ 4 گولیاں برآمد کر لیں جبکہ 4 سالہ مغویہ اروبہ کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیاملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے پابندِ سلاسل کر دیا



