حکومت کاپھرعوام پرپٹرول بم حملہ پٹرول5روپے2پیسے،ڈیزل5روپے28پیسےفی لٹرمہنگا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 400 روپے سے بھی تجاوز کرگئی

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں5روپے 2پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 375روپے 82 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔

حکومت نے ڈیزل کی قیمت 5روپے 28پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 403 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 12 ستمبر کے لیے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button