بولڈ انداز یا بدلتا فیشن؟ حرا مانی کی تصاویر پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے) اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر اپنے نئے فوٹوشوٹ کے باعث سوشل میڈیا پر چھا گئیں، تاہم اس مرتبہ ان کا نیا فیشن انداز تعریفیں سمیٹنے کے بجائے صارفین کی شدید تنقید کی زد میں آگیا۔
حرا مانی نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد میزبانی سے اداکاری تک مختلف شعبوں میں اپنی شناخت بنائی اور کئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ وقت کے ساتھ ساتھ ان کے فیشن اور اسٹائل میں بھی نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔
View this post on Instagram
حال ہی میں حرا مانی نے اپنے نئے فیشن فوٹوشوٹ کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، جن میں وہ مختلف انداز میں نظر آئیں۔ فوٹوشوٹ میں اداکارہ نے لانگ باب ہیئر اسٹائل اور نسبتاً سادہ و قدرتی میک اپ اپنایا، جبکہ بعض تصاویر میں ان کا فیشن انداز خاصا نمایاں دکھائی دیا۔
تصاویر منظرعام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔ صارفین کی ایک بڑی تعداد نے حرا مانی کے نئے انداز اور فیشن انتخاب کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ بعض صارفین نے گزشتہ چند برسوں کے دوران اداکارہ کے اسٹائل میں آنے والی تبدیلی پر بھی سوالات اٹھائے۔
سوشل میڈیا پر ملے جلے تبصروں کے باعث حرا مانی کا نیا فوٹوشوٹ ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا ہے اور ان کی تصاویر پر صارفین کی جانب سے بحث جاری ہے۔



