چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر بڑا بریک تھرو؟ محمود اچکزئی کا شہباز شریف کو جواب

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دو ارکان کی تعیناتی کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف کے خط کا جواب دے دیا۔

ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی نے وزیراعظم سے مشاورت کیلئے ملاقات کا دن اور وقت مانگ لیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم کو رواں ماہ ملاقات کیلئے چار مختلف تاریخوں میں اپنی دستیابی سے آگاہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود اچکزئی نے اپوزیشن رہنماؤں سے مشاورت کے بعد وزیراعظم کے خط کا جواب دیا۔ اپوزیشن چیمبر کی جانب سے وزیراعظم آفس کو بذریعہ ٹیلی فون بھی جواب سے آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی نے وزیراعظم کو تجویز دی ہے کہ ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس کے کانسٹیٹیوشن روم میں بھی کی جاسکتی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کی تعیناتی کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مشاورت آئینی عمل کا اہم مرحلہ ہے، جس کے پیش نظر دونوں جانب سے رابطوں کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button