آئی پی پیز سے نجات کے دعوے دھرے رہ گئے،30اور40سالہ نئے معاہدوں کاانکشاف

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) آئی پی پیز سے جان چھڑانے کے حکومتی دعووں کے دوران 30 اور 40 سال کی طویل مدت کے نئے معاہدوں کا انکشاف سامنے آگیا، جس نے توانائی پالیسی اور بجلی کے مستقبل سے متعلق کئی سوالات کھڑے کردیئے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت نے بھی 2025 میں چار آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے کیے، جن کی مدت کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ ان معاہدوں کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد حکومتی دعوؤں اور عملی اقدامات کے درمیان واضح تضاد پر بحث شروع ہوگئی ہے۔

دستیاب تفصیلات کے مطابق حکومت نے جامشورو کول پاور پلانٹ کے ساتھ 30 جولائی 2025 کو 30 سالہ معاہدہ کیا۔ طویل مدتی معاہدے کے باعث پاور سیکٹر میں حکومتی پالیسی، بجلی کی خریداری اور مستقبل کے مالی بوجھ سے متعلق سوالات اٹھ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دیگر آئی پی پیز کے ساتھ بھی طویل مدت کے معاہدوں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جن میں بعض معاہدے 30 سے 40 سال تک مؤثر رہنے کی اطلاعات ہیں۔

حکومت ایک جانب آئی پی پیز کے مہنگے معاہدوں پر نظرثانی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کا اعلان کرتی رہی

مزید خبریں

Back to top button