ایک مارخور کے شکار کیلئے 3 لاکھ 56 ہزار ڈالر کی ریکارڈ بولی

گلگت(جانوڈاٹ پی کے)گلگت بلتستان میں ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کی نیلامی میں استور مارخور کے لیے سب سے بڑی بولی لگی۔ ایک مارخور کے شکار کے لیے 3 لاکھ 56 ہزار ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔

 محکمہ جنگلی حیات کے مطابق نیلامی میں ملکی و غیرملکی آؤٹ فٹرز اور نمائندوں نے حصہ لیا۔

استور مارخور کے علاوہ سَکوار، مَناوَر اور برمِس کے لیے 3 لاکھ ایک ہزار ڈالرز کی بولی لگی۔ جبکہ سَئیں جگلُوٹ کے لیے 2 لاکھ 94 ہزار ڈالر کی کامیاب بولیاں لگیں۔

محکمہ جنگلی حیات کے مطابق مختلف اضلاع میں مارخور سمیت 118 جنگلی جانوروں کے شکار کے لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔

پروگرام سے رواں سال 70 کروڑ روپے سے زائد ریونیو متوقع ہے۔ لائسنس کی آمدن کا 80 فیصد مقامی کمیونٹی جبکہ 20 فیصد سرکاری خزانے میں جمع ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button