بنوں میں انسان اور کونج کی انوکھی دوستی، پرندہ گھر کا فرد بن گیا

بنوں(جانوڈاٹ پی کے)بنوں میں انسان اور پرندے کی دوستی کی منفرد داستان سامنے آئی ہے، جہاں ایک مقامی شہری نے کونج کے بچے کو پال کر بڑا کیا اور آج وہ اس کے گھر کا ایک فرد بن چکی ہے۔

بنوں کے رہائشی شمس نے کچھ سال قبل ایک کونج کے بچے کو اپنے گھر میں پناہ دی اور اسے پال کر بڑا کیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ یہ تعلق اتنا مضبوط ہوگیا کہ کونج اب شمس کے بغیر خود کو ادھورا محسوس کرتی ہے۔

شمس اور کونج کی دوستی اب ایسی مثال بن چکی ہے کہ دونوں اکثر ساتھ ساتھ رہتے ہیں۔ گھر کے افراد بھی اس پرندے کو خاندان کے ایک فرد کی طرح سمجھتے ہیں اور اس کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔

شمس جب کسی کام کے سلسلے میں ضلع بنوں سے باہر جاتا ہے تو کونج اداس ہوجاتی ہے۔ اہل خانہ کے مطابق کئی دن بعد جب شمس واپس لوٹتا ہے تو کونج خوشی کا اظہار شروع کر دیتی ہے، جس سے گھر والوں کو اندازہ ہو جاتا ہے کہ شمس گھر آچکا ہے۔

یہ ہے بنوں کے شمس اور ان کی پالتو کونج کی محبت کی لازوال داستان، جو انسان اور پرندے کے درمیان قائم ایک منفرد رشتے کی عکاسی کرتی ہے۔ دونوں ایک دوسرے کے بغیر رہنا پسند نہیں کرتے اور یہی وجہ ہے کہ محبت اور وفا داری کی یہ مثال دیکھنے والوں کو حیران کر دیتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button