پینا کولاڈا>پورٹو ریکو کے قومی مشروب کی دلچسپ تاریخ اور آسان ریسپی

پینا کولاڈا (Piña Colada) کانٹینینٹل ڈرنکس کی دنیا میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی، کریمی اور تروتازہ کرنے والی ایک ٹراپیکل کاک ٹیل ہے۔ ہسپانوی زبان میں "پینا کولاڈا” کا لفظی مطلب "چھنا ہوا انناس” (Strained Pineapple) ہوتا ہے۔

ایک مشہور لوک داستان کے مطابق، 19ویں صدی کے پورٹو ریکین قزاق (Pirate) روبرٹو کوفریسی (Roberto Cofresí) نے اپنے جہاز کے عملے کا حوصلہ بڑھانے اور انہیں تروتازہ رکھنے کے لیے انناس، ناریل اور لیموں کے رس کو ملا کر ایک ڈرنک تیار کیا۔ 1825ء میں اس کی موت کے ساتھ ہی یہ راز دفن ہو گیا۔

ایک قدرے جدید روایت کے مطابق، اسے 1954ء میں سان جوآن (پورٹو ریکو) کے مشہور Caribe Hilton Hotel کے بارٹینڈر رامون "مونکیٹو” ماریریو (Ramón "Monchito” Marrero) نے تیار کیا۔ ہوٹل انتظامیہ نے انہیں ایک ایسا نیا اور الگ ڈرنک بنانے کا کام سونپا تھا جو ان کے امیر اور سیاح مہمانوں کو بھا جائے۔ رامون نے تقریباً 3 ماہ کی محنت اور مختلف تجربات کے بعد انناس اور ناریل کی کریم کو ملا کر یہ شاہکار تیار کیا۔

1978ء میں پورٹو ریکو کی حکومت نے پینا کولاڈا کو باقاعدہ اپنا "قومی مشروب” (National Drink) قرار دیا، اور ہر سال 10 جولائی کو وہاں "نیشنل پینا کولاڈا ڈے” منایا جاتا ہے۔ اگر آپ کو یہ دلچسپ معلومات پسند آئی تو یقیناً اس کی یہ آسان سی ریسپی بھی آپ خوب انجوائے کریں گے ۔

اجزاء (2 افراد کے لیے)

​انناس کا رس (Pineapple Juice): 2 کپ (تازہ یا کین والا)

​کوکونٹ کریم یا ناریل کا دودھ (Coconut Cream / Milk): 1/2 کپ

​انناس کے ٹکڑے (Fresh Pineapple Chunks): 1/2 کپ (گاڑھا پن اور ذائقہ بڑھانے کے لیے)

​کنڈینسڈ ملک (Condensed Milk) یا شوگر سیرپ: 2 سے 3 کھانے کے چمچ (حسبِ ذائقہ)

​کچھی ہوئی برف (Crushed Ice): 1 سے 2 کپ

​سجاوٹ کے لیے: انناس کی قاش (Triangle Slices) اور ریڈ چیری

ترکیب:

ایک تیز بلینڈر (Juicer Mixer) میں انناس کا رس، ناریل کی کریم (یا کوکونٹ ملک)، انناس کے ٹکڑے اور کنڈینسڈ ملک ڈالیں۔

اب اس میں کچی ہوئی برف شامل کریں۔

بلینڈر کو 1 سے 2 منٹ کے لیے تیز رفتار پر چلائیں تاکہ تمام اجزاء اچھی طرح یکجان ہو جائیں اور ایک جھاگ دار، کریمی ٹیکسچر بن جائے۔

بلینڈ کیے ہوئے مشروب کو لمبے شیشے کے گلاس میں نکالیں۔

گلاس کے کنارے پر انناس کا ایک چھوٹا ٹکڑا اور ایک چیری لگا کر ٹھنڈا ٹھار پیش کریں۔

مزید خبریں

Back to top button