اسرائیل عالمی قانون کی خلاف ورزی کرنے والا ملک ہے، ہسپانوی وزیر اعظم

بیجنگ(جانوڈاٹ پی کے)ہسپانوی وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے کہا ہے کہ اسرائیل عالمی قانون کی خلاف ورزی کرنے والا ملک ہے اور اسرائیل کی عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر آواز اٹھانے والی حکومتوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پیدرو سانچیز نے کہا کہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے چین ایک اہم سفارتی کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپین اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید قریب اور متوازن بنانے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک زرعی مصنوعات کی چینی منڈی تک رسائی بڑھانے، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون کے معاہدے کر رہے ہیں۔

پیدرو سانچیز نے کہا کہ یورپ اور اسپین کے مفاد میں ہے کہ چین کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنایا جائے۔

اس سے قبل چین کے صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پربات چیت کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button