سہیل افریدی کا ‘انقلاب’ ناک کے راستے باہر آ گیا! پی ٹی آئی ورکرز کی سوشل میڈیا پر اپنے ہی رہنماؤں پر شدید گولہ باری!

​اسلام آباد: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان تحریکِ انصاف کے اندرونی حلقوں سے اس وقت کی سب سے بڑی اور سنسنی خیز خبر سامنے آئی ہے جہاں پی ٹی آئی نے بالآخر وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے ساتھ ہونے والی خفیہ ملاقاتوں کو باقاعدہ تسلیم کر لیا ہے جس کے بعد پارٹی کے اندر شدید جوتوں میں دال بٹنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاس اکرم نے تصدیق کی ہے کہ قائم مقام وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل افریدی اور بیرسٹر گوہر خان کی محسن نقوی کے ساتھ فاٹا ہاؤس اور بیرسٹر گوہر کی رہائش گاہ پر خفیہ ملاقاتیں ہوئی ہیں، اگرچہ پی ٹی آئی ترجمان کا دعویٰ ہے کہ ان ملاقاتوں کا مقصد بنوں میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے بعد صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا تھا جہاں 25 دہشت گرد مارے گئے، تاہم اس افیشل ملاقات کو دن کی روشنی میں کیمروں کے سامنے لانے کے بجائے رات کے اندھیرے میں چھپانے پر خود پارٹی کے اندر شدید شکوک و شبہات نے جنم لیا ہے اور دال پوری طرح کالی نظر آ رہی ہے۔ اس بھانڈا پھوٹنے کے بعد عمران خان کی بہن علیمہ خان سخت برہم ہو کر سہیل افریدی اور بیرسٹر گوہر پر چڑھ دوڑی ہیں اور انہوں نے شدید حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی بہنوں کو اندھیرے میں رکھ کر یہ خفیہ ڈیلیں کیوں کی جا رہی ہیں، جبکہ دوسری طرف پی ٹی آئی کے مشتعل ورکرز اور سوشل میڈیا بریگیڈ نے سہیل افریدی کا جینا حرام کر دیا ہے اور ان کے کانوں اور ناک سے دھواں نکالتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ جو سہیل افریدی عمران خان کی رہائی کے لیے لائے گئے تھے وہ اب محض اپنی کرسی بچانے کی مہم میں مصروف ہیں اور ان کا گٹا اب مکمل طور پر پھنس چکا ہے جس کا انجام صرف ان کے استعفے کی صورت میں ہی دکھائی دیتا ہے۔ تحریکِ انصاف کے اندر مچنے والے اس غدر، محسن نقوی کے بیک چینل رابطوں اور کے پی حکومت کے مستقبل کی مکمل سنسنی خیز اندرونی کہانی جاننے کے لیے معروف تجزیہ کار معظم فخر کا یہ وی لاگ مکمل دیکھیں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button