پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ڈوپنگ کے خلاف بڑا فیصلہ،زیرو ٹالرینس پالیسی کا اعلان

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ڈوپنگ کے خلاف بڑا فیصلہ کرتے ہوئے زیرہ ٹالرینس پالیسی کا اعلان کر دیا۔

پی ایچ ایف کے مطابق قومی ہاکی کیمپوں میں ڈوپنگ قوانین کی سخت خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، ڈوپنگ ٹیسٹ میں ملوث پائے جانے والے کھلاڑیوں کو فوری کیمپ سے معطل کیا جائے گا۔

صدر پی ایچ ایف وانی کی ہدایت پر لاہور اور اسلام آباد کیمپوں کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی۔

جاری کردہ ہدایات کے مطابق کھلاڑیوں کو اب واڈا کوڈ کی پاسداری کا تحریری حلف نامہ جمع کرانا ہوگا، قومی جونیئر اور سینئر ہاکی کیمپوں میں کھلاڑیوں کے کسی بھی وقت رینڈم ڈوپ ٹیسٹ لیے جائیں گے جبکہ ڈوپنگ سے بچنے یا ٹیسٹ نہ دینے والے کھلاڑیوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ممنوعہ ادویات سے بچاؤ کے لیے کھلاڑیوں کے لیے ہفتہ وار تعلیمی سیشنز منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے علاوہ ازیں کیمپ کمانڈنٹس اور کوچز کھلاڑیوں کی ڈوپ ٹیسٹنگ کے عمل کو یقینی بنانے کے پابند ہوں گے۔

مزید خبریں

Back to top button