سیاحوں کیلئے خوشخبری،3روزہ بندش کے بعد بابوسر ٹاپ روڈ ٹریفک کیلئے بحال

گلگت (جانو ڈاٹ پی کے)شدید برف باری کے باعث تین روز سے بند بابوسر ٹاپ روڈ کو برف ہٹانے کے بعد گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا، دونوں جانب سے ٹریفک کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے سڑک سے برف صاف کرکے راستہ بحال کیا، جس سے مقامی آبادی اور سیاحوں کو آمدورفت میں سہولت مل گئی ہے۔

پولیس کے مطابق بابوسر ٹاپ روڈ شام 4 بجے تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھلی رہے گی، تاہم موسم کی شدت، کہر اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر شام 4 بجے کے بعد ٹریفک کی آمدورفت دوبارہ بند کردی جائے گی۔

سڑک کی بحالی سے سیاح برف پوش پہاڑوں، دلکش قدرتی مناظر اور ٹھنڈے موسم سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ تاہم مسافروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ سفر سے پہلے سڑک کی تازہ صورت حال معلوم کریں اور مقررہ وقت کے اندر اپنا سفر مکمل کریں۔

مزید خبریں

Back to top button