ہالی ووڈ کے معروف اداکارپیٹرک اسٹیورٹ86برس کی عمرمیں انتقال کرگئے

خبر رساں اداروں کے مطابق پیٹرک اسٹیورٹ کا انتقال 28 اکتوبر کو لاس اینجلس میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ہوا۔ اہل خانہ کے بیان کے مطابق وہ الزائمر اور لیوی باڈی ڈیمنشیا جیسے امراض میں مبتلا تھے۔
پیٹرک اسٹیورٹ کا شمار تھیٹر، ٹیلی ویژن اور فلم کی دنیا کے ممتاز اداکاروں میں ہوتا تھا۔ انہیں خاص طور پر فلمی سیریز X-Men میں پروفیسر چارلس زیویئر اور Star Trek میں کیپٹن جین لوک پیکارڈ کے کرداروں سے عالمی شہرت ملی۔
ان کا فنی کیریئر چھ دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط رہا۔ انہوں نے ہالی ووڈ فلموں اور ٹیلی ویژن کے علاوہ لندن کے ویسٹ اینڈ اور نیویارک کے براڈوے تھیٹرز میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ اسٹیج پر شاندار اداکاری کے اعتراف میں انہیں متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔
برطانوی ڈرامے کے شعبے میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں 2010 میں انہیں برطانوی اعزاز ’سر‘ سے بھی نوازا گیا تھا۔ ان کی وفات سے فلم، ٹیلی ویژن اور تھیٹر کی دنیا ایک ممتاز فنکار سے محروم ہوگئی۔



