70سالہ نورین نیازی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اہل خانہ تک رسائی دی جائے،سلمان اکرم راجہ

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 70 سالہ نورین نیازی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اہل خانہ کا ان تک رسائی حاصل کرنا بنیادی مطالبہ ہے۔ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عدالت سے آج بھی درخواست کی ہے کہ اس کیس کی سماعت آج ہی کی جائے اور نورین نیازی سے ان کے اہل خانہ کی ملاقات یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے 24 کروڑ عوام کو کاکروچ کی طرح نہ سمجھا جائے اور ان کے ساتھ عزت و احترام کا برتاؤ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ انصاف کے حصول کے لیے ان کے پاس عدالتوں کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں۔



